سندھ بار کونسل کا سرکاری ملازمت کرنے والے وکلا کیخلاف ایکشن

0 minutes, 0 seconds Read
سندھ بار کونسل نے سرکاری ملازمت کرنے والے وکلا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملیر بار ایسوسی ایشن کے 2 وکلاء کے لائسنس معطل کر دیے۔

سندھ بار کونسل کے مطابق بابر حسین ایڈووکیٹ اور اشتیاق احمد شر کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں۔

انکوائری کے دوران اسکول اینڈ ایجوکیشن سکھر کے ڈائریکٹر نے تینوں وکلاء کی سرکاری ملازمتوں کی تصدیق کی ہے۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق دونوں وکلاء پرائمری ٹیچرز ہیں۔

سندھ بار کونسل نے دونوں وکلا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے۔

Similar Posts