پہلگام حملہ: پاکستان مخالف پروپیگنڈے کی منصوبہ بندی پہلے سے تیار؟ حملے کے چند منٹ میں ہی کیا ہوا؟

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت میں ایک بار پھر پاکستان مخالف جھوٹے پروپیگنڈے کا پرانا کھیل دہرایا جا رہا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور بی جے پی حکومت نے بغیر کسی تحقیق اور شواہد کے ایک بار پھر پاکستان پر انگلیاں اٹھانا شروع کر دیں، مگر اس بار بھارتی بیانیے کی قلعی ذرائع، تجزیہ کاروں اور دفاعی ماہرین کے انکشافات نے کھول دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، پہلگام حملہ سہ پہر 3 بجے پیش آیا، اور محض 5 منٹ بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاکستان پر الزام لگا دیا۔ اس کے بعد صرف آدھے گھنٹے میں ٹوئٹر پر #PakSponsoredTerror جیسے ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈز میں آ گئے، جنہیں بی جے پی کے ہمدرد ہزاروں اکاؤنٹس سے منظم طریقے سے شیئر کیا گیا۔

’ہم تیار ہیں۔۔۔‘: پہلگام حملے کے جواب میں بھارتی میڈیا کے پاکستان پر حملے کے مطالبے پر پاکستانیوں کا بھرپور جواب

منصوبہ بندی پہلے سے تیار؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے محض 30 سے 60 منٹ کے دوران بی جے پی رہنماؤں جے پی نڈا اور امت شاہ کی ٹویٹس بھی منظرعام پر آئیں، جبکہ ایک سے تین گھنٹے کے اندر ”جعلی انٹیلیجنس رپورٹس“ جاری کر دی گئیں جنہیں آر ایس ایس کے ٹرول اکاؤنٹس نے بڑے پیمانے پر ریٹویٹ کیا۔

ایک چونکا دینے والا انکشاف یہ بھی سامنے آیا ہے کہ حملے کے ابتدائی 15 منٹ میں 500 سے زائد بھارتی اکاؤنٹس سے ایک جیسے ٹوئٹس کیے گئے — یہ سب کچھ اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ الزامات پہلے سے تیار کیے گئے تھے۔

دفاعی ماہرین کا سوال: ”لاشیں کہاں ہیں؟“

پاکستانی دفاعی ماہرین نے بھارتی میڈیا کے بیانیے پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام حملے میں ہلاک ہونے والے 27 افراد کی کوئی تصویر یا ویڈیو جاری نہیں کی۔ صرف ایک مشکوک اور ممکنہ طور پر فوٹو شاپ شدہ تصویر دکھائی گئی جس میں ایک عورت ایک مرد کے قریب بیٹھی ہے، مگر نہ خون ہے نہ زخم۔

دفاعی ماہرین نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ ’اگر پہلگام ایل او سی سے 400 کلومیٹر دور ہے اور کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں تو وہاں ایسا حملہ کیسے ممکن ہوا؟‘

پاکستان کشمیر میں فوجی تیاریاں کر رہا ہے، بھارتی واویلا

حملے کی ٹائمنگ پر بھی سوالات

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے حملے ہمیشہ اس وقت کیوں ہوتے ہیں جب کوئی امریکی یا مغربی رہنما بھارت کا دورہ کر رہا ہوتا ہے یا بھارت میں کوئی اہم سیاسی واقعہ رونما ہونے والا ہوتا ہے؟ کیا یہ سب کچھ عالمی توجہ حاصل کرنے کی ایک منظم کوشش ہے؟

پاکستان مخالف زہر اور گودی میڈیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پرانی ویڈیوز کو نئے حملے سے جوڑ کر دکھانے کی کوشش کر رہا ہے، اور بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کے خلاف جذبات کو بھڑکا رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سارا بیانیہ پہلے سے تیار کردہ زہریلے مواد پر مبنی ہوتا ہے، جسے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ

دفاعی ماہرین نے سوال اٹھایا ہے کہ بھارت دنیا کو ایک بھی ایسا ثبوت پیش کرے جو پاکستان کے ملوث ہونے کو ثابت کرتا ہو۔ اگر ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے، تو پھر بھارت کا جھوٹا بیانیہ عالمی ساکھ کو داغدار کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ’گودی میڈیا صرف زبانی جمع خرچ کا ماہر ہے، اور جھوٹ چھپانے کے لیے مزید جھوٹ گھڑتا ہے۔‘

پہلگام حملہ: حملہ آور کی تصویر منظر عام پر، عالمی مذمت، بھارت میں پاکستان سے جنگ کے نعرے

بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب

پاکستانی ماہرین نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ یہی بھارت ہے جس پر کینیڈا، امریکہ اور دیگر ممالک میں سکھ رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کے الزامات ہیں۔ پہلگام کا یہ مبینہ حملہ بھی اسی مہم کا حصہ ہو سکتا ہے — فالس فلیگ، فریب، اور جھوٹ کا جال۔

آخر میں ماہرین کا کہنا تھا کہ ’دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں، مگر بھارت اسے ہمیشہ مسلمانوں اور پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کرتا ہے — اور اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا اس دھوکے کو پہچانے۔‘

Similar Posts