پاکستان کے معروف جیولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی دعوت پر بنگلورو میں ہونے والی کلاسک جیولین تھرو چیمپئن شپ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق ارشد ندیم کا سال بھر کا ٹریننگ اور ایونٹس کا شیڈول پہلے سے طے شدہ ہے، جس کی وجہ سے وہ بھارت کا دورہ نہیں کر سکیں گے۔ نیرج چوپڑا نے انہیں چیمپئن شپ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
نیرج کی ارشد ندیم کو بھارت آنے کی دعوت، جا پائیں گے؟
ارشد ندیم رواں ماہ کی 22 تاریخ کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے کوریا روانہ ہوں گے، جہاں یہ ایونٹ 27 مئی سے شروع ہو رہا ہے۔
ارشد ندیم کا شمار پاکستان کے نمایاں کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور وہ اولمپکس سمیت مختلف عالمی مقابلوں میں ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔