اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات جمعرات کو امریکا میں ہوں گے

0 minutes, 0 seconds Read
امریکا کی میزبانی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا جمعرات کو واشنگٹن میں منعقد ہوگا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ یہ بات چیت سفرا کی سطح پر ہوگی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 14 اپریل سے شروع ہونے والے مذاکراتی عمل میں “مثبت پیش رفت” ہوئی ہے اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی قیادت میں امریکا ان براہِ راست مذاکرات کو سہولت فراہم کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ حزب اللہ کے باعث اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنوبی لبنان میں شدید جھڑپیں ہو چکی ہیں اور چھ ہفتوں تک جاری رہنے والی اس لڑائی کے بعد فی الحال 10 روزہ جنگ بندی نافذ ہے۔

گزشتہ ہفتے اسرائیل اور لبنان کے درمیان 1993 کے بعد پہلی بار باضابطہ سفارتی مذاکرات ہوئے تھے جنہیں امریکی صدر نے ایک تاریخی موقع قرار دیا تھا۔

امریکا اور اسرائیل متعدد بار لبنان کی حکومت سے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

 

Similar Posts