ایران نے پاکستان میں امریکا کیساتھ ہونیوالے مذاکرات سے انکار کیوں کیا؟ اصل حائق سامنے آگئے

0 minutes, 0 seconds Read
ایران نے پاکستان میں ہونے والے ایران امریکا مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق ایران نے یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا کہ امریکا حالیہ دنوں میں اپنے سخت اور غیر معمولی مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ خبر ایجنسی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مذاکرات میں شرکت وقت کا ضیاع ہے کیونکہ امریکا کسی بھی قابل قبول معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

تسنیم کے مطابق ایران نے اپنا مؤقف پاکستان کو بھی آگاہ کر دیا ہے اور ثالثی کا کردار ادا کرنے والے فریقین کو بتایا ہے کہ وہ کل پاکستان میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گا، تاہم اس خبر کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

دوسری جانب ایران نے مذاکرات کا عمل امریکی ناکہ بندی سے مشروط کر دیا جبکہ گزشتہ روز امریکا نے ایران کے کارگو جہاز پر بھی فائرنگ کی اور اسے قبضے میں لیا جوکہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔

اب امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اور ایران پر مزید حملے نہ کرنے کا اعلان کیا جبکہ آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

Similar Posts