کراچی کی اسلحہ مارکیٹ میں ڈاکو کو واردات کرنا مہنگا پڑ گیا، جعلی پستول دکھا کر اسلحہ ڈیلر کو لوٹنے کی کوشش ناکام ہوگئی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی۔ اسلحہ ڈیلرز کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
آج نیوز کو موصول واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزمان جعلی پستول لے کر اسلحہ کی دکان میں داخل ہوئے۔ اسلحہ ڈیلر سے اصلی پستول لے کر ملزمان نے اس پر فائرنگ کی۔
ملزمان نے اسلحہ لے جانے کی کوشش کی، تاہم اسلحہ مارکیٹ ڈیلر نے ملزمان کو گھیرا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔
ننکانہ صاحب سے 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، لاکھوں روپے برآمد
پولیس کے مطابق اسلحہ ڈیلرز کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، ڈاکو کی شناخت داد محمد کے نام سے ہوئی۔ ملزم اس سے قبل بھی اسلحہ ڈیلرز کو لوٹ چکا ہے۔