پی ایس ایل: علی رضا کی ہیٹ ٹرک، کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو جیت کیلیے 183 رنز کا ہدف

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 32ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جیسن روئے (85) اور اعظم خان (35) کی جارحانہ اننگز کی بدولت کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

ریزا ہینڈرکس 13، سلمان آغا اور خوشدل شاہ 12، 12، کپتان ڈیوڈ وارنر 11، عباس آفریدی 6 جبکہ شاہد عزیز اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے 4 جبکہ سفیان مقیم، افتخار احمد اور آرون ہارڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Similar Posts