ایران کا بڑا اقدام، آبنائے ہرمز میں دو جہازوں پر قبضہ، ویڈیو جاری

0 minutes, 13 seconds Read
ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر قبضہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی ہے جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ایرانی بحریہ کے مطابق ان جہازوں کو اس لیے قبضے میں لیا گیا کیونکہ انہوں نے آبنائے ہرمز کے حفاظتی انتظامات کو خطرے میں ڈالا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں کو تحویل میں لینے کے بعد ایرانی ساحل کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز پہلے ہی عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، کیونکہ یہ دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔

دوسری جانب پینٹاگون نے امریکی کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی ممکنہ بارودی سرنگوں کو ہٹانے میں کم از کم چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس نوعیت کی کارروائی فوری طور پر شروع نہیں کی جائے گی، اور اس کا انحصار امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے پر ہے۔

Iranian state TV aired a video of the IRGC seizing container ships in the Strait of Hormuz. Iran said the ships were operating without permits and tampering with the navigation system https://t.co/7Upc7Phlk8 pic.twitter.com/qY1XnfNeVr
— Reuters (@Reuters) April 23, 2026

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر صورتحال اسی طرح برقرار رہی تو اس کے عالمی معیشت، خصوصاً تیل کی سپلائی اور قیمتوں پر اثرات رواں سال کے آخر تک یا اس کے بعد بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

Similar Posts