انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان

0 minutes, 0 seconds Read
ایشین ہاکی فیڈریشن نے انڈر 18 ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ 29 مئی سے 6 جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جائے گا جس میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ میں مرد و خواتین کے الگ الگ مقابلے ہوں گے۔ مینز ایونٹ کے مقابلوں میں 9 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پول اے میں انڈیا، کوریا، جاپان، چائنیز تائپے اور قازقستان جبکہ پول بی میں پاکستان، ملائیشیا، بنگلادیش اور چین شامل ہیں۔

گرین شرٹس اپنے سفر کا آغاز 30 مئی کو صبح 11 بجے چین کے خلاف میچ سے کریں گے۔ دوسرا میچ ملائیشیا سے 31 مئی کو دوپہر 3 بجے اور تیسرا میچ بنگلادیش سے 3 جون کو دوپہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ کی تیاریوں کے حوالے سے ملک بھر سے  ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جبکہ یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد سے باصلاحیت انڈر 18 کھلاڑی سامنے آئے۔

ایونٹ خطے میں جونیئر سطح پر ہاکی کے فروغ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستان کی ٹیم پول بی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے لیے فیورٹ قرار دی جا رہی ہے۔

Similar Posts