ٹرمپ نے ایرانی جہاز سے ملنے والے مواد کو ’ٹاپ سیکریٹ‘ قرار دے دیا

0 minutes, 0 seconds Read
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فورسز کی جانب سے تحویل میں لیے گئے ایرانی پرچم بردار کارگو جہاز سے برآمد ہونے والے مواد کی تفصیلات ظاہر نہیں کی جا سکتیں کیونکہ وہ “ٹاپ سیکریٹ” ہیں۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ جہاز میں کچھ چیزیں موجود تھیں، لیکن وہ ٹاپ سیکرٹ ہیں جو بتائی نہیں جا سکتیں تاہم امریکا کو اس کارروائی میں کافی چیزیں حاصل ہوئی ہیں۔

ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ چین پر امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش پر ناراض ہیں تو جواب میں انہوں نے کہا کہ نہیں ہم ناراض نہیں کیونکہ امریکا بھی دیگر ممالک کے ساتھ ایسا کرتا ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز صدر ٹرمپ نے بتایا تھا کہ امریکی افواج نے خلیج عمان میں ایک ایرانی پرچم بردار کارگو جہاز پر فائرنگ کے بعد اسے تحویل میں لے لیا تھا، جب وہ امریکی بحری ناکہ بندی عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

 

Similar Posts