اسماء عباس بڑی بہن کی برسی پر جذباتی ہوگئیں

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور مقبول میزبان اسماء عباس نے حال ہی میں اپنی مرحومہ بہن، اداکارہ سنبل شاہد کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک جذباتی وی لاگ شیئر کیا ہے، جس نے مداحوں کے دل چھو لیے ہیں۔

یہ ویڈیو بلاگ اسماء عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیا، جس میں وہ سُنبل شاہد کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ انہوں نے کہا،

”سُنبل باجی کو دنیا سے رخصت ہوئے چار سال ہو گئے ہیں، وقت بہت تیزی سے گزر گیا۔ وہ بہت معصوم اور خوبصورت تھیں۔ انہیں بیماری کا اندازہ بھی نہ ہو سکا۔“

عینا آصف نے ثمر جعفری سے اختلافات پر خاموشی توڑ دی

اسماء عباس نے مزید کہا کہ والدین اور بہن کی جدائی نے ان کی زندگی میں ایک خلا پیدا کر دیا ہے

وہ کہتی ہیں، ”زندگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے، لیکن جب اپنے ساتھ نہ ہوں تو سب کچھ ادھورا لگتا ہے۔ ہم صرف وقت گزار رہے ہیں۔“

’مرنے میں دو گھنٹے رہ گئے، حیا کریں‘، بشریٰ انصاری جاوید اختر پر پھٹ پڑیں

انہوں نے بتایا کہ مداحوں کی طرف سے انہیں مصروف رہنے کے مشورے ملتے رہتے ہیں، اور وہ کوشش بھی کرتی ہیں، لیکن بہن کا غم دل سے نکالنا ممکن نہیں۔

اسماء عباس ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامے ”دستک“ میں اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے سراہا جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ یوٹیوب پر روزانہ کی بنیاد پر وی لاگز بھی شیئر کر رہی ہیں، جو ناظرین میں مقبول ہو رہے ہیں۔

سنبل شاہد، جو ایک باصلاحیت اداکارہ تھیں، 2021 میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

Similar Posts