بھارتی وزیر دفاع معائنے کے دوران سب میرین میں پھنس گئے، ویڈیو وائرل

0 minutes, 0 seconds Read
سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں  وہ ایک آبدوز (سب میرین) میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران مشکلات کا شکار ہوگئے۔

وزیر دفاع سب میرین کے داخلی حصے میں داخل ہوتے ہوئے پھسل گئے اور تنگ راستے میں پھنس گئے، جس کے بعد عملے نے انہیں کافی کوشش کے بعد باہر نکالا۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے بعد میں دوبارہ اندر جانے سے انکار کر دیا اور اسے ’تنگ اور خوفناک‘ قرار دیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اس واقعے کو مختلف انداز میں زیر بحث لا رہے ہیں، جہاں کچھ افراد اسے فوجی قیادت اور زمینی حقائق کے درمیان فرق سے جوڑ رہے ہیں، جبکہ بعض اسے محض ایک وائرل ویڈیو قرار دے رہے ہیں۔

Similar Posts