اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے یو اے ای کی جانب سے فراہم کردہ تمام مالیاتی ڈپازٹس واپس کر دیے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق تازہ ترین ادائیگی کے طور پر ایک ارب ڈالر گزشتہ روز منتقل کیے گئے، جس کے بعد مجموعی بقایا رقم مکمل ادا ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل (گزشتہ ہفتے کے دوران) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2.45 ارب ڈالر کی رقم واپس کی تھی اور یوں مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر کی ادائیگیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
State Bank of Pakistan repaid deposit of US$ 1 billion to Abu Dhabi Fund for Development (ADFD) UAE on 23April2026. Deposits of $2.45 billion were repaid last week. This completes the repayment of total deposits of $3.45 billion to UAE.
— SBP (@StateBank_Pak) April 24, 2026
اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام واجبات طے شدہ طریقہ کار کے تحت ادا کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی گئی ہے، جسے ملکی مالیاتی استحکام کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔