کراچی؛ کلفٹن میں ایف بی آر افسر کو فائرنگ سے زخمی کرنیوالے ملزم کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا

0 minutes, 0 seconds Read
کلفٹن میں جھگڑے کے دوران ایف بی آر کے انسپکٹر شاہ میر لاشاری کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزم آغا شہیر علی خان کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

کلفٹن پولیس نے واقعے کا مقدمہ اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کیا تھا۔

 ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ پولیس نے فرار ملزم آغا شہیر کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کرنے کے لیے ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو خط ارسال کر دیا۔

انویسٹی گیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملزم کو ممکنہ طور پر فرار ہونے سے روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جبکہ انویسٹی گیشن پولیس ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی برآمد کی جاچکی ہے اور اس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

Similar Posts