پنجاب اسمبلی میں پانچ بل مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور

0 minutes, 0 seconds Read

پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پانچ بل مسودہ قانون ترمیم نوٹریز، مسودہ قانون ترمیمی بل صوبائی موٹر گاڑیاں ، مسودہ قانون فرانزک سائنس اتھارٹی پنجاب، مسودہ قانون سہولت بازار اتھارٹی پنجاب، مسودہ قانون پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پنجاب 2025ء کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔

پنجاب اسمبلی میں بل وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیش کئے۔ اپوزیشن کی جانب سے بلز پر تمام ترامیم مسترد کردی گئیں۔ بل پنجاب اسمبلی سے منظورہونے کے بعد گورنرپنجاب کو پیش کیے جائیں گا، گورنرکی منظوری کے بعد ایکٹ فوری طور پر نافذالعمل ہو جائیں گے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس؛ پنجاب گداگری اور پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل کثرت رائے سے منظور

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد کا کہنا ہے کہ غیر تربیت یافتہ گارڈ شہری کو فائر مار رہے ہیں، ڈالہ کلچر ختم ہونا چاہیے، سوچتا ہوں اسپیکر کے ساتھ جو گاڑیوں کی سہولیات ہیں انہیں واپس کردوں، جب سڑک سے پروٹو کول میں گزرتا ہوں تو لوگوں کی نفرت والی نگاہوں کا شکار ہوتا ہوں۔

پنجاب اسمبلی؛ قومی اور سینیٹ کی طرز پر 2 ایوانی نظام لانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

ملک احمد خان کا اس دفتر آتا ہوں تو پروٹوکول لیتا ہوں، مجھ سےغلطی ہوئی ہے جس کو سدھارنے کی کوشش کررہا ہوں، پروٹوکول لیا، اب دل کرتا ہے واپس دیدوں، ڈالہ اورگارڈزوالا کلچرکا خاتمہ کرنا ہوگا۔

Similar Posts