وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ان کے وفد سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔
وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملاقات میں موجودہ علاقائی صورتحال پر نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران خطے میں جاری پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی،جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سفارتی روابط کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔