پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ایونٹ کے 38 ویں میچ میں لاہور قلندرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے۔
زلمی کی جانب سے مائیکل بریسویل 83 رنز کی دھواں دار باری کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 59، جیمز ونس 10 اور کوشل مینڈس 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ افتخار احمد اور عبدالصمد 27 اور 4 رنز بالترتیب بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔