پاکستان ریلویز میں سی ای او کی سیٹ گزشتہ 12روز سے خالی

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان ریلویز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی سیٹ 12 روز سے خالی پڑی ہے۔

سی ای او ریلویز عامر علی بلوچ کے 3 ماہ بیرون ملک جانے کی چھٹی کے بعد سیٹ تا حال خالی ہے، عامر علی بلوچ نے امریکا جانے کے لیے تین ماہ کی چھٹی لی جو منظور ہوگئی تھی۔

سی ای او ریلویز عامر علی بلوچ نے چھٹی منظور ہوتے ہی 15 اپریل کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔

نئے سی ای او ریلویز کے لیے 5 ریلوے افسروں کے نام حکومت کو ارسال کیے گئے ہیں۔ جن ریلویز افسروں کے نام بجھوائے گئے ہیں ان میں سفیان سرفراز ڈوگر، عامر نثار چوہدری، راحت مرزا، شعیب عادل اور حفیظ اللہ خان کے نام شامل ہیں۔

سی ای او ریلویز کی تعیناتی نہ ہونے سے ریلوے کو بعض دفتری معاملات میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Similar Posts