مدرسے میں پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے پر 10 سالہ طالبعلم پر بہیمانہ تشدد، معلم گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read
مدرسے میں پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے پر 10 سالہ طالبعلم پر بہیمانہ تشدد کرنے والے معلم  کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی  نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ  طالب علم پر تشدد کرنے والا معلم گرفتار کرلیا۔

مدعی مقدمہ ے بتایا کہ مدرسے کے معلم نے سر پر پھٹی ہوئی ٹوپی پہنے کی وجہ سے میرے بیٹے پر پلاسٹک کے پائپ سے تشدد کیا اور حبس بے جا میں رکھا۔ بعد ازاں درخواست پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے معلم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہناہے کہ متاثرہ طالب علم کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں۔ بچے اس قوم کا مستقبل ہیں، جن کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Similar Posts