صدر ٹرمپ نے امریکی وفد کو مذاکرات کیلیے پاکستان جانے سے روکدیا؛ فاکس نیوز کا دعویٰ

0 minutes, 0 seconds Read
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کے لیے اپنے وفد کو عین وقت پر پاکستان جانے سے روک دیا۔

امریکا ایران جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے یہ بڑا دعویٰ امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز نے کیا۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستان نہیں جائیں گے۔

امریکی نیوز چینل سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے ایران جنگ میں فاتح اور غالب ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سارے تمام پتّے ہمارے پاس ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جب چاہیں ہمیں فون کرسکتے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہو گا کہ صرف زبانی جمع خرچ کے لیے امریکی وفد 18 گھنٹے کی پرواز کرے۔

یاد رہے کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی وفد کا انتطار کرنے کے بجائے پاکستان سے مسقط کے لیے روانہ ہوگئے جب کہ امریکی وفد کو آج شام میں روانہ ہونا تھا۔

 

Similar Posts