بازار کیلیے جانے والی لڑکی اغوا، ساری رات جنسی زیادتی کا انکشاف

0 minutes, 0 seconds Read
راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں گھر سے بازار کیلیے نکلنے والی لڑکی کو اوباش نوجوانوں نے یرغمال بناکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈاالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی آریہ محلہ کرسچن کالونی سے بازار جانے والی لڑکی اوباشوں کے ہتھے چڑھ گئی، جس کو اغوا کے بعد رات بھر اوباش نوجوانوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 

پولیس کے مطابق منت سماجت کے بعد ملزمان لڑکی کو صبح گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے، وارث خان پولیس نے متآثرہ لڑکی والدہ کی درخواست پر دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

والدہ کی جانب سے دائر درخواست میں زیدی اور غنی نامی ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

Similar Posts