ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر خطے میں امن معاہدہ طے پا جاتا ہے تو ترکیہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے عمل میں حصہ لینے پر غور کر سکتا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ایک پیچیدہ اور تکنیکی نوعیت کا کام ہوگا جس میں مختلف ممالک کی ماہر ٹیمیں شامل ہوں گی، تاہم ترکیہ اس عمل میں شرکت کے لیے تیار ہے اور اسے اس حوالے سے کوئی رکاوٹ نہیں۔
حاکان فیدان کا کہنا تھا کہ ترکیہ ایسے اقدامات کو انسانی ہمدردی اور عالمی ذمہ داری کے طور پر دیکھتا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت، خاص طور پر تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر بارودی سرنگوں کی صفائی کا عمل شروع ہوتا ہے تو اس سے نہ صرف بحری آمدورفت بحال ہوگی بلکہ عالمی توانائی کی سپلائی بھی مستحکم ہو سکے گی۔