پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے میر اعجاز جھگرانی کے صاحبزادے زید حسین جکھرانی کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔

مرحوم گزشتہ چند روز سے زیرِ علاج تھے اور ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین آبائی شہر جیکب آباد میں کی جائے گی۔

اسی طرح وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

سندھ کے سینئر وزیر  شرجیل انعام میمن نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بیٹے کا غم والدین کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہوتا ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی Shazia Marri نے بھی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

Similar Posts