منی لانڈرنگ: مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کا حتمی چالان پیش

0 minutes, 0 seconds Read

انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس سماعت کے لیے پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ مقدمے کا عبوری چالان لے کر آئے ہیں، تاہم انہیں مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور مقدمے کا حتمی چالان پیش کیا جائے گا۔

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان اور والد کامران بین الاقوامی فراڈ گروہ کے رکن نکلے، ایف آئی اے کی غفلت بھی سامنے آگئی

عدالت نے ملزم ارمغان کو عداتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں پیش کریں۔

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان اور والد کامران بین الاقوامی فراڈ گروہ کے رکن نکلے، ایف آئی اے کی غفلت بھی سامنے آگئی

اسی دوران انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں ارمغان کے خلاف ایک اور مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں ملزم پر غیرقانونی کال سینٹر چلانے کا الزام تھا۔ ایف آئی اے نے اس نئے مقدمے کے لیے ریمانڈ کی این او سی حاصل کر لی اور ملزم کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی درخواست کی۔

Similar Posts