کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، مستثنا علاقے بھی متاثر

0 minutes, 0 seconds Read
کے الیکٹرک میں نئی انتظامیہ آنے کے بعد بھی شہری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں، نئی انتظامیہ بھی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی۔

کے الیکٹرک نے شہر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں غیر اعلانیہ اضافہ کر دیا، شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں 4 سے 6 گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا۔

لوڈ شیڈنگ سے مستثنا علاقوں میں بھی مرمت کے نام پر تین سے پانچ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

لوڈ شیڈنگ سے مستثنا علاقے نارتھ کراچی، شادمان ٹاؤن، نارتھ کراچی، سوسائٹی، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور گلشن معمار میں بھی 2 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں 3 سے 5 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ دن میں چار بار کی جا رہی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں خواجہ اجمیر نگری، نصرت بھٹو کالونی، اورنگی، ریلوئے کالونی، لیاقت آباد، محمود آباد، منظور کالونی، سعود آباد، ملیر کھوکھرا پار، کورنگی، نیو کراچی، تیسر ٹاون، خدا کی بستی، کوئٹہ ٹاؤن، احسن آباد، کاٹھور اور گڈاپ ٹاؤن میں 15 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ دن کے 24 گھنٹے میں صرف چار گھنٹے بجلی اور 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

Similar Posts