ترقی سے حاسد شخص نے ساتھی اہلکار کو زہر دے دیا

0 minutes, 0 seconds Read
امریکا میں ایک یونیورسٹی کی لیب میں کام کرنے والے ایک شخص نے ترقی پانے والے ایک ساتھی کو زہر دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف ونسکونسن میں کام کرنے والے مکوٹو کوروڈا پر قتل یا کسی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے گھریلو شے کے خطرناک استعمال کا الزام عائد کیا گیا۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ انہوں نے لیب میں کام کرنے والے ساتھی اہلکار کی بوتل میں پیرافارمل ڈیہائڈ اور کلورو فارم ملایا تھا۔

مکوٹو اور متاثرہ شخص (جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) یونیورسٹی کے انفلوئنزا ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں گزشتہ پانچ برس سے ساتھ کام کر رہے تھے۔

اگرچہ دونوں بہت قریبی دوست تھے لیکن ساتھی کی ترقی ہونے پر مکوٹو نے حسد میں اس کو زہر دینا کا فیصلہ کیا۔

متاثرہ شخص نے چار اپریل کو جب پہلے سے کھلی ہوئی بوتل (جو دو دنوں سے وہاں رکھی تھی) سے پانی پیا تو عجیب چیز محسوس کی۔ انہوں نے فوراً پانی تھوکا اور پانی سے بدبو آنے کی تصدیق ان کے ساتھی اہلکار نے بھی کی۔

دو دن بعد متاثرہ شخص نے اپنے لیب کے جوتوں سے شدید بو آتی محسوس کی جس کے بعد انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔ پانی اور جوتوں کے نمونوں کا جائزہ لیا گیا اور رپورٹ میں کلوروفارم ہونے کی تصدیق ہوئی۔ کیمیکل کی مقدار اتنی زیادہ تھی کہ ٹیسٹ اسٹرپس درست نتیجہ نہیں دے سکیں۔

مکوٹو نے اپنی اس حرکت کا اعتراف متاثرہ شخص اور یونیورسٹی کے ایک پروفیسر سے کیا۔

پولیس تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس نے لیب کے فریج سے 2 سے 3 مائیکرو لیٹر ٹرائزول ملا پی ایف اے حاصل کیا اور 0.5 مائیکرو لیٹر مرکب پانی کی بوتل میں ڈالا اور 1.5 مائیکرو لیٹر مرکب اس کے دونوں مرکب ڈالا۔

Similar Posts