لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، درجہ حرارت میں نمایاں کمی

0 minutes, 0 seconds Read
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔

شہر کے علاقوں کینال روڈ، جوہر ٹاؤن اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے بعد فضا ٹھنڈی ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں مطلع ابر آلود ہے اور مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Similar Posts