پاکستان سے عازمین حج کی روانگی کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگیا، آج شام تک دو پروازوں کے ذریعہ 633 پاکستانی عازمین کو جدہ پہنچایا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے عازمین کی روانگی کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، پی آئی اے کی دوسرے مرحلے کی پہلی پرواز پی کے-741، 305 عازمین کولے کرجدہ پہنچ گئی۔
زرائع کے مطابق دوسری پرواز پی کے-759 شام 6 بجکر 55 منٹ پر 328 عازمین کے ساتھ جدہ پہنچے گی جبکہ دوسری پرواز پی کے-759 شام 6 بجکر 55 منٹ پر 328 عازمین کے ساتھ جدہ پہنچے گی۔
حج فلائٹ آپریشن کا آغاز، پاکستان سے پہلی حج پرواز روانہ
آج جدہ ایئرپورٹ سے عازمین مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، آج شام تک دو پروازوں کے ذریعہ 633 پاکستانی عازمین کو جدہ پہنچایا جائے گا۔
زرائع کے مطابق پاکستان سے کل منگل کو 13 حج پروازوں کے ذریعے 2399 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچے جبکہ اب تک 145 حج پروازوں کے ذریعے 31044 پاکستانی عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔
رواں سال پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جانے والے کتنے پاکستانی حج نہیں کر سکیں گے؟
اسلام آباد سے 45 پروازوں کے ذریعہ 9 ہزار 472 عازمین سعودی عرب پہنچے جبکہ کراچی سے 31 پروازوں سے 6 ہزار 156 عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔
زرائع کے مطابق لاہورسے 39 پروازوں سے 9 ہزار 314 عازمین حجاز مقدس پہنچے، ملتان سے 16 پروازوں کی ذریعے 3726 عازمین سعودی عرب پہنچ گئے اورکوئٹہ سے 14 پروازوں سے 2376 عازمین سعودی عرب پہنچے گئے ہیں۔
حج کے دن قریب آتے ہی غلافِ کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کر دیا گیا
زرائع کے مطاگق ابتدائی 15 دنوں میں عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا گیا، یہ پروازیں قومی، نجی اورایک سعودی فضائی کمپنی کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز 29 اپریل کو ہوا تھا جبکہ عازمین کو حجاز مقدر پہنچانے کا آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔
پاکستانی عازمین کو حج پر لے جانے کا آپریشن 33 روزمیں مکمل ہوگا، سرکاری اسکیم کے 89 ہزارعازمین کو 342 پروازوں سے سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔ نجی اسکیم کے تحت 23,620 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔
اوسی