سپریم کورٹ آف پاکستان نے گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت عظمیٰ میں 16 جون سے 8 ستمبر تک گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات 16 جون 2025 سے 8 ستمبر 2025 تک ہوں گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیلات کا اعلان ہوگیا
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے، اس دوران اہم مقدمات دستیاب بینچز میں سماعت کے لیے مقرر بھی کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان سپریم کورٹ نے گرمیوں کی چھٹیوں میں تخفیف کا اعلان کر دیا۔
سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقدمات کے بیک لاگ کو کم کرنے کے لیے چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے سپریم کورٹ رولز 4 آرڈر ٹو کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔