اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی ممکنہ ٹرانسفر سے متعلق معاملہ زیر بحث

0 minutes, 0 seconds Read
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی ممکنہ ٹرانسفر سے متعلق معاملہ زیر بحث ہے۔

آج سماعت کے اختتام پر جسٹس خادم حسین سومرو نے کمرہ عدالت میں موجود تمام وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا “آپ سب کا بہت بہت شکریہ”۔

اطلاعات کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو کی دوبارہ سندھ ہائیکورٹ منتقلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے آج جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا ایک اہم اجلاس سپریم کورٹ آف پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ جسٹس سومرو کو فروری 2025 میں سندھ ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر کیا گیا تھا۔

Similar Posts