لاہور؛ نومولود کو اسپتال میں مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہونے کا واقعہ، خاتون سمیت 2ملزمان گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read
نصیرہ آباد کے چلڈرن اسپتال میں نامعلوم افراد کی جانب سے نومولود کو چھوڑ کر فرار ہونے کے واقعے میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

چوکی چلڈرن پولیس نے واقعے میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتاریاں سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے عمل میں لائی گئیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی اور ایس ڈی پی او گارڈن ٹاؤن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان 21 اپریل کو بچہ مردہ حالت میں اسپتال ایمرجنسی چھوڑ گئے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو بچہ ایمرجنسی چھوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان کا آبائی شہر ضلع رحیم یار خان ہے جبکہ حفیظ سینٹر لاہور کے عقب میں کام کرتے تھے۔

ایس پی اسد علی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں خاتون آمنہ بی بی اور اللہ وسایا شامل ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے، تیسری ساتھی ملزمہ ثناء کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے پولیس ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

Similar Posts