جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کے فضائیہ کمانڈر کی ملاقات

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے زمبابوے ایئرفورس کمانڈر ایئر مارشل جان جیکب نزویدے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں سیکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نائیجیریا کا سرکاری دورہ

ہنگری کے نائب وزیر دفاع کی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات

ملاقات میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے زمبابوے کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو سراہا اور موجودہ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کو دھرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زمبابوے کی ایئر فورس کے کمانڈر ایئر مارشل جان جیکب نزویدے نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا۔

قبل ازیں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے۔

Similar Posts