ایم کیو ایم نے بھارت کے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کے یکطرفہ فیصلے کی مخالفت کردی

0 minutes, 0 seconds Read

ایم کیو ایم پاکستان نے بھارت کے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کے یکطرفہ فیصلے کی مخالفت کردی اور ہندوستان کو مذہبی جنونی ریاست قرار دے دیا۔ خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ ہندوستان گزشتہ کئی دہائیوں سے مذہبی جنونی بندے کو اپنا سربراہ مقرر کر رہا ہے، سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اختیار بھارت کو حاصل نہیں پاکستان کی سیکیورٹی کمیٹی کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بہادرآباد مرکزکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی بولے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کا خاتمہ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے اقوام متحدہ اس معاملے پر اجلاس بلائے اور فیصلہ کرے بھارت کو دہشتگرد ریاست ڈیکلیئر کر دینا چاہئے.

اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما فاروق ستار کہا کہ بھارتی حدود میں کوئی بھی واقعہ ہو تحقیقات کیے بغیر الزام پاکستان پر ڈال دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے حکومت اور افواج بھارت کی ظلم و بربریت کو جواب دیگی ہمارا کوئی رحمت روشن نہیں ہے انکے پاس ان کا کلبھوشن ضرور ہے ہمارے پاس۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے خاتمے کیخلاف جلد سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں قرارداد لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دوسرا غزہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے بھارت کو اپنے مشن میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Similar Posts