پہلگام واقعہ: پاک بھارت معاملات کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں، ٹیمی بروس

0 minutes, 0 seconds Read

امریکا کا مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پہلگام میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم ان لوگوں کے لیے دعاگو ہیں جن کے عزیز مارے گئے اور زخمیوں کی جلد صحتیاب کی دعا کرتے ہیں۔

واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا پاک بھارت معاملات کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

پہلگام حملے کی آڑ میں بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن، 1500 سے زائد کشمیری گرفتار

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ ہم جموں و کشمیر کے معاملے پر فوری پوزیشن نہیں لے رہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کشمیر پر ثالَثی کی پیشکش سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیرخارجہ بات کر چکے ہیں۔

Similar Posts