پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی سفارتی کشیدگی کے پیش نظر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے شہریوں کو اپنے وطن واپس جانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر پر پاکستان کی جانب سے بھارت جانے والے بھارتی شہریوں کی امیگریشن کا عمل جاری ہے، تاہم بھارت کی جانب سے اب تک پاکستانی شہریوں کی امیگریشن کا آغاز نہیں کیا گیا ہے، جس کے باعث درجنوں پاکستانی شہری سرحد پر انتظار میں ہیں۔
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، اٹاری چیک پوسٹ بند، پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
حکام کے مطابق یہ شہریوں کی واپسی کا اقدام حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے محدود ہو چکے ہیں جبکہ واہگہ بارڈر پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
بھارت کیلئے فضائی حدود، تجارت، واہگہ سرحد بند، پانی روکنا اعلان جنگ ہوگا، پاکستان
پہلگام واقعے کے بعد نہ صرف بیانات کا تبادلہ تیز ہوا ہے بلکہ اس کے اثرات عوامی سطح پر بھی واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، جو پاک بھارت تعلقات میں ایک نئے تناؤ کا عندیہ دے رہے ہیں۔