گرمیوں کی تپتی دوپہروں میں جب سورج اپنی پوری آب و تاب سے چمک رہا ہو، تب دل چاہتا ہے کچھ ایسا ہوجائے جو کچھ ٹھنڈا، کچھ میٹھا، اور کچھ ایسا جو روح کو تازگی بخشے۔ ایسے میں آم جیسا رسیلا پھل اپنی پوری شان کے ساتھ جلوہ گر ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کے لیے لائے ہیں ایک ایسا خاص میٹھا جس میں آم کا ذائقہ، زعفران کی خوشبو، اور کریم کی ملائمت سب کچھ شامل ہے۔
ویسے تو آم اور آم کے مختلف کھٹے اور میٹھے پکوانوں کا خاص مقام ہوتا ہے۔ چاہے وہ مربہ ہو، اچھار ہو یا میٹھا، آم کا ذائقہ ہر جگہ اپنی خوشبو بکھیرتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کس طرح آموں کو ایک زبردست ذائقے میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس ریسیپی میں آپ آم کو مزیدار اورفرحت بخش ٹھنڈی قلفی میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
مینگو قلفی کے لیے ہمیں جو اجزاء درکار ہونگے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
اجزاء
½ ٹن کنڈینسڈ ملک
2 کپ پکے ہوئے آم کے ٹکڑے
1 کپ خوب مکس کی ہوئی کریم
ایک چٹکی زعفران
¼ چمچ الائچی پاؤڈر
2 کھانے کے چمچ پستے
شدید گرمی میں ٹھنڈے ٹھنڈے مشروبات کی بہار
قلفی بنانے کا طریقہ
زعفران کو پانی میں بھگو کر ایک طرف رکھ دیں۔ اس دوران آم کو کاٹ کر بلینڈ کر لیں
آم، زعفران، خوب مکس کی ہوئی کریم اور کنڈینسڈ ملک کو ایک بڑے پیالے میں اچھی طرح ملا کر گھول لیں
اس آم کے مکسچر میں الائچی پاؤڈر اور پستے ڈال کر مکس کریں کچھ اوپر سے چھڑکیں اور پھر اسے قلفی کے سانچوں میں ڈالیں
قلفی کے سانچوں کو فریزر میں کم از کم 4 سے 6 گھنٹے کے لیے رکھ دیں
روایتی میٹھے سے ہٹ کر ’کی لائم ٹیرا میسو‘ ایک منفرد میٹھا جو دل کو بھا جائے!
تو لیجیے جناب تیار ہے وہ قلفی جو نہ صرف زبان کا ذائقہ بڑھائے بلکہ دل کو بھی خوش کر دے۔ پستوں کی باریک تہہ اور آم کی خوشبو سے بھرپور یہ مینگو قلفی گرمیوں کی خاص سوغات ہے۔ اپنے مہمانوں اور گھر والوں کو سرو کریں اور خود بھی کھائیں، ٹھنڈک کا مزہ لیں، اور آم کے اس مزیدار ذائقے کا لطف اٹھائیں۔