فالس فلیگ آپریشن: پاکستانی عوام کا بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب

0 minutes, 0 seconds Read

پہلگام میں مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی میڈیا کے جھوٹے بیانیے کے خلاف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور ردعمل دیتے ہوئے بھارت کے پروپیگنڈے کو نہ صرف چیلنج کیا بلکہ اسے عالمی سطح پر بے نقاب بھی کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے حملے کا الزام پاکستان پر ڈالنے کی کوشش پر پاکستانی عوام نے ڈیجیٹل محاذ پر ایسا سخت جواب دیا کہ بھارتی میڈیا کو بھی اس کا اعتراف کرنا پڑا۔ بھارتی میڈیا نے حسبِ روایت اس ردعمل کو ”ڈیجیٹل وارفیئر“ قرار دے کر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کی۔

حکومت کے بیرون ملک بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف رابطے

بھارتی چینل انڈیا ٹو ڈے نے تسلیم کیا کہ ”پاکستان کا سوشل میڈیا اسپیس کسی سے پیچھے نہیں رہا۔“ چینل کے مطابق، پہلگام حملے کے بعد پاکستانی عوام سوشل میڈیا پر حاوی دکھائی دیے اور بھرپور انداز میں بھارتی حکومت اور افواج کے خلاف مؤقف اپنایا۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے مختلف ہیش ٹیگز جیسے #IndianFalseFlag، #ModiExposed، #PahalgamDramaExposed کے ذریعے نہ صرف بھارتی بیانیے کی نفی کی بلکہ اسے جھوٹا اور من گھڑت بھی قرار دیا۔ انڈیا ٹو ڈے نے رپورٹ کیا کہ ان ہیش ٹیگز نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور لاکھوں افراد تک رسائی حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق، ایک وائرل ویڈیو میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستانی پولیس کے ہاتھوں گرفتار دکھایا گیا، جس نے بھارتی صارفین کو چراغ پا کر دیا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ صرف مودی کے خلاف سوشل میڈیا پر 45,000 سے زائد پوسٹس کی گئیں۔

بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد، مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کیخلاف شدید احتجاجی مظاہرے

انڈیا ٹو ڈے کا مزید کہنا تھا کہ ”یہ مہم پاکستانی عوام کی شدت، ردعمل اور ڈیجیٹل مہارت کا ثبوت ہے، جس نے بھارتی بیانیے کو مؤثر طریقے سے بے نقاب کیا۔“

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی یہ ڈیجیٹل مہم اس بات کا ثبوت ہے کہ اب پروپیگنڈے کے خلاف ردعمل صرف ریاستی سطح تک محدود نہیں رہا، بلکہ عام شہری بھی معلومات کی جنگ میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔

Similar Posts