’ٹام اینڈ جیری‘ کی لائیو لڑائی ہوگئی، ویڈیو دیکھنے والے حیران رہ گئے

0 minutes, 1 second Read

بچوں اور بڑوں کے سب سے مقبول کارٹون ’ ٹام اینڈ جیری’ کی نئی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا، تھائی لینڈ میں شابنگ والی دکانوں کے سامنے ٹام اور جیری کی ویڈیو بنائی گئی جس نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک بلی اور چوہا لوگوں کی پروا کئے بغیر لڑ رہے ہیں جبکہ آس پاس سے شہری بھی گزر رہے ہیں۔

دونوں کی اس دلچسپ لڑائی نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا جبکہ ان مناظر کی ویڈیو کو اپنے اپنے موبائل فون میں محفوظ کرتے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شیئر بھی کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جارہا ہے کہ جیسے ہی بلی چوہے کو اپنے بنچے سے مارتی ہے تو وہ تیزی سےخود کا بچاؤ کرتے جوابی وار کرتا ہے، ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

Similar Posts