ٹرمپ نے تنقیدی کوریج کرنیوالے امریکی میڈیا کے اداروں کو بدعنوان قرار دے دیا

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقیدی کوریج کرنے والے امریکی میڈیا کے اداروں کو بدعنوان قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ مختلف میڈیا ادارے میرے بارے میں 97 فیصد برا لکھتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی میڈیا جج پر اثر انداز ہوکر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

میڈیا کا یہ کردار غیرقانونی ہے اسے روکنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے امریکا میں لاقانونیت کا خاتمہ ہو۔

صدر پیوٹن نے جنگ بندی پر امید افزا بیان دیا لیکن یہ مکمل نہیں تھا، ٹرمپ

صدر ٹمپ نے کہا کہ پولیس میں محب وطن پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔ انہوں نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن دور میں امریکا میں جرائم میں اضافہ ہوا۔ ہم سنگین جرائم اور شدید بدانتظامی کو بےنقاب کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اوپن بارڈر پالیسی ایسی تھی ہر مجرم امریکا میں داخل ہو سکتا تھا۔ بحیثیت صدر ملک میں جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ امریکا روس کےساتھ معاہدہ کرنے جا رہا ہے۔

فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کے بیان پر ٹرمپ کا بڑا یو ٹرن

امریکا کے صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بحیثیت صدرملک میں جرائم کاخاتمہ اولین ترجیح ہے، ہر امریکی شہری کی حفاظت کاعزم کرتا ہوں، ہم مل کر امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔

ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کوشش ہوگی پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کوجلد سزائے موت ملے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہےامریکا میں لاقانونیت کا خاتمہ ہو، امریکامیں منشیات کےخاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Similar Posts