گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ملک میں روپ بدل کر دہشتگردی کی جا رہی ہے۔ ماسٹرمائنڈ بھارت ہے۔ بلوچستان کا واقعہ پہلا نہیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانیں قربان کیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے علاقے بہادر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مختلف روپ بدل کردہشت گردی کی جارہی ہے۔ ساری دہشت گردی کاماسٹرمائنڈ بھارت ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں اسی ہزار سے زائد جانیں قربان کیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ یہ جو دہشت گردی ناکام ہوئی ہے، فورسز کی شہادتوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ آج قوم کو متحد ہو کر فورسز کے ساتھ ملکر دہشتگردی کو ناکام بنانا ہے۔
انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں لندن کے دورے پرتھا تو 2 باتیں کی تھیں، میں نے کہا تھا یہ خوارج بھارتی ایجنٹ ہیں، یہ بلوچستان کا واقعہ نہ پہلا ہےاور نہ آخری ہے۔