اکشے کمار کی فلم ’کیسری 2‘ پر چوری کا الزام

0 minutes, 0 seconds Read

حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’کیسری چیپٹر 2‘، جس میں اکشے کمار، آر مادھون اور اننیا پانڈے مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں، ایک نئے تنازع کی زد میں آ گئی ہے۔

فلم کی کہانی سانحہ جلیانوالہ باغ کے تاریخی واقعے پر مبنی ہے، تاہم اس پر ”ادبی چوری“ (Plagiarism) کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

گوتم گمبھیر کو داعش کا دھمکی بھرا پیغام موصول، پولیس اور سائبر سیل

بھارت کے مشہور یوٹیوبر، شاعر اور اسٹیج پرفارمر یحییٰ بوٹوالا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کے مکالمہ نویس سمّت سکسینہ نے ان کی مشہور نظم ’جلیانوالہ باغ‘ کو فلم میں بغیر اجازت استعمال کیا ہے۔

یحییٰ بوٹوالا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ خود اپنی نظم پڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جبکہ اسی کے ساتھ فلم کا ایک سین بھی شامل ہے جس میں اداکارہ اننیا پانڈے وہی اشعار دہراتی سنائی دیتی ہیں۔

بوٹوالا کا کہنا ہے کہ فلم میں ان کے اشعار لفظ بہ لفظ شامل کیے گئے ہیں، یہاں تک کہ ’فسفسانا‘ جیسے مخصوص الفاظ بھی جوں کے توں اٹھا لیے گئے۔

کپور خاندان کی وراثت: پشاور کی قدیم حویلی کی قیمت کروڑوں میں پہنچ گئی

انہوں نے ایک تفصیلی نوٹ میں لکھا،
”چار دن قبل مجھے ’کیسری 2‘ کا ایک کلپ بھیجا گیا، جس کے مکالمے میری پانچ سال پرانی نظم سے ملتے تھے، جو میں نے ایک یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی تھی۔ یہ محض خیالات کی مماثلت نہیں، بلکہ واضح چوری ہے۔“

یحییٰ نے فلم کے رائٹرز، پروڈیوسرز اور اداکاروں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا:
”ایک تخلیق کار کے لیے سب سے نازیبا حرکت یہی ہو سکتی ہے کہ وہ دوسرے کا تخلیقی کام چُرا کر کریڈٹ لیے بغیر پیش کرے، اور یہی حرکت مجھے لگتا ہے سمّت سکسینہ نے کی ہے۔“

انہوں نے اپنے مداحوں اور فالوورز سے اپیل کی کہ وہ دھرما پروڈکشن، اکشے کمار اور دیگر متعلقہ افراد کو اس معاملے سے آگاہ کریں۔

تاحال فلم کی پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشنز یا فلم کے کسی رکن کی جانب سے اس الزامات پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ فلم پشپا پلت اور راگھو پلت کی تصنیف ”دی کیس دیٹ شُک دی ایمپائر“ پر مبنی ہے۔ فلم 18 اپریل 2025 کو ریلیز ہوئی اور یہ 2019 کی فلم ’کیسری‘ کا سیکوئل ہے، تاہم اس کی کہانی مختلف اور تاریخی سانحے جلیانوالہ باغ کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں اکشے کمار نے معروف وکیل سی سنکرن کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ ان کے ساتھ اننیا پانڈے ان کی اسسٹنٹ کے روپ میں نظر آتی ہیں۔ فلم میں دونوں کرداروں کے درمیان کسی قسم کی رومانوی وابستگی نہیں دکھائی گئی۔

ہدایت کاری کرن سنگھ تیاگی نے کی ہے، اور فلم کو دھرما پروڈکشن، کیپ آف گڈ فلمز اور لیو میڈیا کلیکٹو کے بینر تلے تیار کیا گیا ہے۔

Similar Posts