لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی مظاہرین کا ڈرامہ اس وقت تماشہ بن گیا جب پاکستانی اتاشی تیمور راحت نے دشمنوں کو ان کی زبان میں جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
واقعہ یوں ہوا کہ پہلگام حملے کے بعد، جہاں بھارت نے حسبِ معمول بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کی، وہیں لندن میں بھارتی لابی نے پاکستان ہائی کمیشن کے باہر ایک ”نام نہاد پرامن احتجاج“ کا ڈھونگ رچایا۔ یہ مظاہرین نہ صرف نفرت انگیز نعروں سے ماحول کو پراگندہ کر رہے تھے بلکہ پاکستانی سفارت خانے کی حرمت کو بھی پامال کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
بھارتی دولہا پاک بھارت کشیدگی کی بھینٹ چڑھ گیا، بارڈر سے واپس
پاکستان کے دفاعی اتاشی تیمور راحت نے بھارتی جھوٹ اور منافقت کا پردہ چاک کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین کو علامتی انداز میں بھارت کا انجام یاد دلایا، جس پر بھارتی میڈیا اور ان کے حواری سیخ پا ہو گئے۔
پاکستانی اتاشی کے ہاتھوں میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن ورتھامن کی تصاویر تھیں، وہی ابھی نندن جو 2019 میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں زندہ گرفتار ہوا تھا اور جسے پاکستان نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باعزت طور پر رہا کیا تھا۔
آج وہی بھارت جو انسانی حقوق کی دہائیاں دیتا ہے، لندن میں دہشتگردی کے نام پر اپنی ریاستی دہشتگردی اور اسلام دشمن ایجنڈے کو چھپانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ان کا جھوٹ ایک بار پھر پوری دنیا کے سامنے بےنقاب ہو گیا۔ خود کو مظلوم ظاہر کرنے والے ان بھارتی مظاہرین نے پاہلگام حملے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف زہر اگلا، لیکن یہ بھول گئے کہ دنیا اب بھارتی جھوٹ کو آنکھیں بند کر کے قبول نہیں کرتی۔
بھارت میں اسرائیلی سفیر کا پاکستان کیخلاف خطرناک بیان
اس موقع پر بھارتی وزیر اور انتہا پسند سیاستدان منجندر سنگھ سرسا نے بھی بڑھک مارتے ہوئے پاکستان کو دھمکیاں دیں، مگر یہ نہیں سوچا کہ پاکستان کے جوان اپنے خون کا نذرانہ دینے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ پاکستان کی تاریخ قربانیوں، غیرت اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی تاریخ ہے، نہ کہ بھارت کی طرح مظلومیت کا ڈھونگ رچانے کی۔
پاکستان خاموش نہیں رہے گا، سینئر بھارتی سیاستدان کی مودی حکومت کو وارننگ
پاکستانی قوم اپنے دفاعی اتاشی تیمور راحت کے جراتمندانہ عمل پر فخر کرتی ہے۔ دشمن کو اس کی زبان میں جواب دینا وقت کی ضرورت ہے۔ بھارت جتنا چاہے جھوٹ بولے، پاکستان کے حوصلے بلند ہیں اور دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔