ایران کے شہر بندر عباس میں شاہد راجائی بندرگاہ پر زوردار دھماکا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شاہد راجائی بندرگاہ پر دھماکے کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں ہیں۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ بندرگاہ کے اندر ایڈمنسٹریٹو عمارت میں ہوا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارتی اپوزیشن جماعت نے سنجیدہ سوال اٹھا دئے
علاوہ ازیں جانی یا مالی نقصان کےبارے میں بھی فوری اطلاع سامنے نہیں آئی۔
تاہم بعدازاں ایرانی نیوز اجنسی تسنیم نے بتایا کہ ایک فیول ٹینک نامعلوم وجوہات کی بنا پر پھٹ گیا، جس کے بعد فوری امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بندرگاہ کی تمام سرگرمیاں روک دی گئیں۔