سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ

0 minutes, 0 seconds Read

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 130 کلو میٹر تھی۔

سوات مینگورہ شہر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔

مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 130 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن، افغانستان میں واقع تھا۔

اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Similar Posts