سندھ طاس معاہدہ نشانہ اور پہلگام واقعہ بہانہ ہے، حنیف عباسی

0 minutes, 0 seconds Read

وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ نشانہ اور پہلگام واقعہ بہانہ ہے۔ بھارت نے 2014 میں بہار میں دھماکے کرائے، بھارت نے 2019 میں پلواما کا ڈرامہ رچایا، بھارت نے امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا میں سکھوں پربھی حملے کرائے۔

راولپنڈی میں وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری نے آج فلسطینی سے اظہاریکجہتی کیا، ہندوستان دنیا کا سب سےبڑا دہشت گرد ملک ہے، ہندوستان نے کینیڈا میں بھی دہشت گردی کی۔

حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت نے امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا میں سکھوں پر حملے کرائے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ جانیں قربان کی، پاکستان میں دہشت گردی کے ہر واقعہ کے پیچھے بھارت ہے۔

وزیر ریلوے نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ مودی سرکار نے بھارت کا بیڑا غرق کر دیا ہے، بھارتی عوام کو مودی سرکار سے ہوشیاررہنا چاہئے، 1500 سے زائد کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا گیا۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ جیلوں میں قید مسلمانوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا جا رہا ہے، بھارت نے 2014 میں بہار میں دھماکے کرائے، بھارت نے 2019 میں پلواما کا ڈرامہ رچایا، بھارتی پائلٹ ابھی نندن پاکستان میں گرفتار ہوا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ہوا تو بھارت نے پروپیگنڈا شروع کر دیا، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی املاک پر قبضے ہو رہے ہیں، سندھ طاس معاہدہ نشانہ اور پہلگام واقعہ بہانہ ہے۔

Similar Posts