عمرکوٹ میں دو گروپوں میں جھگڑے اور فائرنگ سے 2 افراد قتل اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ شادی پلی کے علاقے میں زرعی پانی کے تنازع پر فارم کے عملے اور مری برادری کے درمیان جھگڑا اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت محبوب مری اور ولی مری کےنام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے رانو شر، وزیرشر، امید علی، قائم الدین اوراکبرمری کوطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے، تاہم واقعےکامقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا۔