تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بچہ بچہ سرحد پر کٹ مرنے کو تیار ہے، صرف بانی پی ٹی آئی ہی قوم کو اکٹھا کرسکتے ہیں۔
تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ بھارت کی گیدڑ بھبکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ قوم سرحد پر مصروف کار ہر سپاہی کے پیچھے کھڑی ہے، ہم بھارت کی گیدڑ بھبکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بچہ بچہ سرحد پر کٹ مرنے کو تیار ہے، صرف بانی پی ٹی آئی ہی قوم کو اکٹھا کرسکتے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف اپنے عزم میں پختہ ہے اور بھارت کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
کسانوں کی تنظیمی سازی کے بعد سندھ اور پنجاب کے کسانوں کے رہنماوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت کے مسئلے سے کسان کا مسئلہ اہم ہے۔ بھارت کی صورتحال سے پاکستان کا کسان خوش نہیں ہوسکتا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں کسان خوش تھے۔ مائنز اینڈ منرلز پر خان کا بیان ہماری پالیسی ہے۔ اگلے ایک دو ماہ کسانوں کے لئے بہت اہم ہے۔ کسانوں کو پیداوری قیمت سے اگر کسان کو 100 روپے کم ملے تو پاکستان کو 75 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف پنجاب میں کسانوں کو 50 ارب کا نقصان ہوگا۔ گند کا جو ریٹ آیا ہے اس سے ملک کو 900 ارب روپے کو نقصان ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کو کسان کا نقصان نظر کیو نہیں آرہا۔ حکومت کا کہنا تھا کہ ملک میں 33 میلین ٹن گنڈم پیدا ہوگی۔
شیخ وقاص اکرام نے کہا کہ اب کہہ رہے ہیں کہ ہم 28 میلین ٹن کا کہا تھا۔ اب اگر 5 میلن ٹن ایمپورٹ کرینگے تو ساڑھی پانچ ارب روپے دینے پڑینگے۔ حکومت باہر دینے کے لیے تیار ہیں لیکن کسان کے پیسے نہیں۔