ہفتے کے روز پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ سمیت شرکت کی جس میں وہ سینٹ پیٹر اسکوائر میں سامنے کی صف میں بیٹھے نظر آئے۔ پوپ کی آخری رسومات میں 50 سے زائد عالمی رہنماؤں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تاہم اس موقع پر امریکی صدر کی غنودگی میں چلے جانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر انٹرنیٹ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹرمپ اپنی اہلیہ فرسٹ لیڈی میلینیا ٹرمپ کے ہمراہ تھے۔ دونوں کو ایسٹونیا کے صدر آلار کاریس کے ساتھ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے قریب بٹھایا گیا، آخری رسومات کھلے میدان میں منعقد ہوئی تھی۔
پوپ کی آخری رسومات میں ٹرمپ اور زیلنسکی کو سب سے آگے کیوں بٹھایا گیا؟
وہیں ٹرمپ کی تقریب کے دوران غنودگی میں جانے کی تصویر نے کئی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ، اور بہت سے لوگوں کا یہی کہنا تھا کہ لگتا ہے 78 سالہ صدر تقریب کے دوران سو گئے تھے۔
تصویر میں ٹرمپ کا چہرہ نیچے کی جانب جھکا ہوا دکھائی دیا اور آنکھیں بھی بند نظر آئیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے گئے۔
پوپ کی آخری رسومات پر ٹرمپ کی یوکرینی صدر سے ’نتیجہ خیز‘ ملاقات
ٹرمپ نے ویٹیکن میں پاپ فرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر نیلے رنگ کا سوٹ پہنا تھا۔ فارچیون ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ نے آخری رسومات کے لیے سیاہ لباس پہننے کے ڈریس کوڈ پر عمل نہیں کیا بلکہ اس کے بجائے نیلے رنگ کا سوٹ پہنا تھا۔