پی ایس ایل 10 کے 2 میچز کا شیڈول کیوں تبدیل کیا جارہا ہے؟ بڑی وجہ آگئی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے دوران ملتان میں شیڈول 2 میچز کے شیڈول میں تبدیل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 10 کے میچز کے شیڈول کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ملتان میں گرمی کی شدت کی وجہ سے کیا جائے گا، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یکم اور 10 مئی کو دن میں شیڈول میچز رات 6 اور 11 مئی کو میں کروائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ 10 میں یکم مئی کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ 6 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی طرح، 10 مئی کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میں ہی شیڈول ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ 11 مئی کو کروایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے میچز ملتان اسٹیڈیم سے لاہور منتقل کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی تھی تاہم وینیو تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی، البتہ پی ایس ایل 10 کے دو میچز میں تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر 2 کے بجائے صرف ایک میچ کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا جائے تاہم اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت ہوچکی ہے جب کہ حتمی فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہوگا۔

Similar Posts