بھارتی اینکر دھرو راٹھی نے پہلگام واقعے پر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

0 minutes, 0 seconds Read

بھارتی معروف اینکر دھرو راٹھی نے پہلگام واقعے پر مودی سرکار کو آئینہ دیکھا دیا۔

بھارتی میڈیا کے اینکر جب بھی پاکستان کی بات کرتے ہیں ان کے منہ سے جھاگ نکل رہے ہوتے ہیں، منطق ان کی سمجھ سے باہر ہوتی ہے اور وہ خود کی کسی بھی کوتاہی کو قبول کرنے کے بجائے صرف اور صرف پاکستان دشمن کی گردان میں مصروف ہیں۔

تاہم ایک باشعور بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے اپنے حالیہ وی لاگ میں کئی حقیقتوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

معروف اینکر دھرو راٹھی سوشل میڈیا کی دنیا میں اپنے ریسرچ بیسڈ وی لاگز کی وجہ سے مشہور ہیں، انہوں نے مودی سرکار اور میڈیا کو اپنے حالیہ وی لاگ میں آئینہ دکھایا ہے۔

دھرو راٹھی کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بہت افسوسناک ہے لیکن اس واقعے میں جو غفلت برتی گئی ہے ، اس پر کوئی بات نہیں کررہا۔

دھرو راٹھی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ آخر کس طرح دہشتگرد پاکستان سے پہلگام کی طرف داخل ہوئے، جبکہ کشمیر میں ایک بڑی تعداد میں فوج تعینات ہے اور ایل او سی پر بھی سخت سیکیورٹی حصار قائم ہے۔

یوٹیوبر کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام جہاں بڑی تعداد میں سیاح موجود ہوتے ہیں، وہاں ان کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فورسز کیوں موجود نہیں تھیں، زخمیوں کی منتقلی میں اتنی تاخیر کیوں ہوئی ؟

انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پُرانے ویڈیو کلپ بھی چلائے جس میں انہوں نے 2008 کے ممبئی حملوں کے بعد یہ بیانات دیے تھے کہ دہشتگرد کس طرح پاکستان سے ممبئی آگئے اور انہوں نے اس کو حکومتی ناکامی قرار دیا۔

دھرو راٹھی نے بھارتی میڈیا کو بھی جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نفرت کو مزید ہوا دے رہے ہیں، وہ بھارتی میڈیا کے لیے ’گودی میڈیا‘ کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے اینکر ارنب گوسوامی کو ایک نمونہ قرار دیا اور بتایا کہ کس طرح ارنب گوسوامی بھارتی عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔

دھورو راٹھی اس سے قبل پلوامہ حملے میں بھی بھارتی حکومت کی نااہلی کو فیکٹ اینڈ فگرز کے ساتھ ثابت کرچکے ہیں۔

Similar Posts